لاہور(پی این آئی )سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں پھر بڑی کمی ۔۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے
جبکہ دس گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 98 ہزار 937 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1763 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں