تین روز میں چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ہوشربا اضافہ

کراچی (پی این آئی)تین روز میں چکن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ہوشربا اضافہ ۔۔۔ شہر قائد میں تین روز کے دوران مرغی کا گوشت 350 روپے سے 440 روپے کلو ہوگیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت بھی 30 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

ادھرکوئٹہ میں مرغی کا گوشت تین سو پچاس روپے سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو ہوگیا ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت بھی 250 سے بڑھ کر290 روپے ہوگئی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں فارم سے ہی مرغی مہنگی مل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close