نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک سال کیلئے ہوشربا اضافہ کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیپرا نے مالی سال 2019-20 اور 2020-21 کی 3 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک سال کے لیے ایک روپیہ 72 پیسے مہنگی کر دی جس کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 16 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 16 پیسے فی یونٹ ہوگئی

ڈالر سستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 170.60 روپے کا ہو گیاہے ۔دوسری جانب پاکستان
اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 300 روپے جبکہ فی اونس 13 ڈالر سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 300 روپے کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 502 روپے اور 10 گرام 257 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close