ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، روپے کی قدر بڑھ گئی

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر
اس وقت 170 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں ،

اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے ان تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کریں گے جن کے نام پنڈورا پیپرز میں سامنے آئے ہیں۔ اگر کسی نے کوئی غلط کام کیا ہوگا تو اس کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ کارروائی ہوتی ہوئی نظر …

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close