ایف ایف سی وفد کا ہیلڈر ٹاپسوئے کا دورہ

کوپن ہیگن (پی این آئی) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے منیجر کرپوریٹ افیئرز اور شیئرز، جناب سید عمران رضوی نے ہیلڈر ٹاپسوئے Haldor Topsoeڈنمارک کی دعوت پر وہاں کا دورہ کیا اور سینئر لیگل کاؤنسل، محترمہ لوئیس جیسن اور کارپوریٹ فنانس کے سربراہ، جناب نیلزبرائن سے ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد ایس ای سی پی SECP کی جانب سے ٹاپسوئے شیئرز کی ڈیمیٹریلائیزیشنde-materializationپر تبادلہ خیال کرنا تھا ۔ مزید برآں، ڈیمیٹریلائیزیشن de-materializationکے لیےبمطابق سی ڈی سیCDCانویسٹر اکاؤنٹ اوپننگ، ٹاپسوئے پورٹ فولیو مینیجمنٹ اور الیکٹرانک ڈیویڈنڈ ڈسبرسمنٹ کے لئیے کسٹوڈین فارن بینکcustodian foreign bank کی تقرری بھی میٹنگ کے ایجنڈہ میں شامل تھی ۔اس کے علاوہ کوڈ آف کارپوریٹ گورننس ریگولیشنز اینڈ کمپنیز ایکٹ 2017 پر بھی غور کیا گیا ۔ جناب سید عمران رضوی نے ہیلڈر ٹاپسوئے کے معزین کو ایف ایف سی شیلڈ بھی پیش کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close