حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی (آئی این پی)سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافیکومستردکردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5اوراب 4روپیکا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

نے کہا کہ یہ معاشی دہشت گردی ہے،مستردکرتے ہیں، ڈیزل میں مزید 2روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close