کراچی( پی این آئی) حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ فی لیٹر پٹرول پر سیلز ٹیکس میں 3 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور پٹرول پر سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے،
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ایک روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 12 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 11 روپے 42 پیسے لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی، پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں