فی لیٹر 4 روپے اضافہ، ُپاکستان میں پٹرول کی قیمتیں آج بھی اکثر ملکوں کے مقابلے میں کم ہیں، وزیر توانائی حماد اظہر پٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے کا دفاع کرنے نکل آئے

اسلام آباد (پی این آئی) توانائی کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضفے کا دفاع ایک ٹویٹ میں کیا ہے ۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اس کی وجہ عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں کم بڑھائی گئی ہیں،حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close