پیٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ متوقع ، اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے اضافے کی سمری بھجوا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم پھوڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں، یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

 

 

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول پانچ روپے 25 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس پر ہوگا۔اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے جب کہ ڈیزل پر پانچ روپے 14 پیسے ہے جس میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close