لکی مروت میں گیس و خام تیل کے ذخائر کی دریافت

لکی مروت (آئی این پی )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیس و خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کے اعلامیے کے مطابق لکی مروت میں لاکھارٹ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر ایک پر ذخائر دریافت کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جبکہ یومیہ 1010بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔اعلامیے کے

مطابق ولی کنواں نمبر ایک کی کھدائی کا آغاز 2 دسمبر 2019 میں کیا گیا تھا جبکہ اوجی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close