دفتری اوقات میں توسیع، اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر،نیشنل بینک رات 8 اور 9 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی (آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں کے بدھ اور (آج) جمعرات کو دفتری اوقات میں توسیع کر دی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف

پاکستان کی برانچیں بدھ اور (آج) جمعرات کو رات 8 اور 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔ لہذا نیشنل انسٹیٹیوٹ فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ (آج)جمعرات کو شام 7 بجے تمسکات (پیمنٹ)کی ادائیگی اور کلیئرنگ کے لیے خصوصی کلیئرنگ کا انتظام کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close