اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 170 روپے40 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر43 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 170 روپے 48 پیسےکی ریکارڈسطح پربندہوا ۔
ڈالر کی قدرمیں مزید 52 پیسےاضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رواں مالی سال کےآغازسےڈالر 8 روپے 5 پیسےمہنگاہوا۔گزشتہ روز فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 169 روپے97 پیسے تھے۔واضح گزشتہ روز حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود روپے کی قدرمیں بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.65روپے سے بڑھ کر169.95روپے اور قیمت فروخت 169.75روپے سے بڑھ کر170روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر171.20روپے اور قیمت فروخت 171.40روپے سے بڑھ کر171.60روپے ہو گئی ۔ماہرین معیشت کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی، جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید199.30روپے اور قیمت فروخت201روپے پر برقرار رہی جبکہ80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر235.80روپے پر جا پہنچی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں