مہنگائی کا جن بے قابو، مرغی کا گوشت مزید 6 روپے مہنگا ، قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 302 روپے کلو ہو گئی

لاہور (آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت مزید 6 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 302 روپے کلو ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ فارمی انڈے بھی 180 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں۔۔۔۔

ڈالر کی قیمت میں اچا نک بڑا اضافہ قیمت 172 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

اسلام آباد (پی این آئی )ملک بھر میں منگل کو امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اوپن مارکیٹ میں 172.20 روپے تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے بڑھ گیا اور 169.60 روپے سے بڑھ کر 170 روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابل ے پاکستانی روپیہ اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین اقتصادیات نے مہنگائی کے سونامی کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی رجحان کی وجہ سے درآمدیاشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close