اسلام آباد (پی این آئی )ملک میں اشیائے خور و نوش کی رسد معمول پر رکھنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے مجموعی طور پر 23 لاکھ میٹرک
ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 37 میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے، اس سلسلے میں 59 ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر پانچواں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جب کہ 29 ستمبر کو چھٹا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی سے لدا جہاز بھی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر 27 ستمبر کو پہنچ رہا ہے۔ درآمد کی گئی یہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں