بجلی مسلسل مہنگی کیوں ہو رہی؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بجلی کی پیداواری لاگت میں 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک اضافہ ہوا۔ ڈیزل،فرنس آئل، کوئلہ، ایل این جی اور گیس پر بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ گئی۔ایک سال میں ڈیزل پر بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے19 پیسے فی یونٹ بڑھی۔ ڈیزل سے فی یونٹ کی لاگت 19.43 روپے سے بڑھ کر 22.62 روپے تک پہنچ گئی

۔قدرتی گیس سے گزشتہ سال کی نسبت گزشتہ ماہ 62 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی ۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پری پول رگنگ قرار دے دیا گیا

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنماء وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے،
یہ پی ٹی آئی کی آئندہ الیکشن کے لیے پری پول رگنگ ہے ۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پی ٹی آئی کی آئندہ الیکشن کے لیے پری پول رگنگ ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتی ہے، انتخابی اصلاحات کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے پی ٹی آئی حکومت کا نہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو رد کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران الیکٹرانک مشین کے ذریعے قوتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے اور من پسند جماعت کو جتوانے کے لیے اس مشین سے نتائج تبدیل کرسکتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس کا تجربہ کیا گیا، گزشتہ انتخابات میں آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا اور نتائج تبدیل کیے گئے، سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں