موجیں ہی موجیں! کئی دنوں بعد سونے کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے دام 172 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 753 ڈالر فی اونس ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے کے اضافے کے بعد 169روپے 8پیسے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169.80سے بڑھ کر 170روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close