کراچی(پی این آئی )ڈالر مہنگا اور مہنگاہونے لگا، 169کی سطح ایک بار پھر عبور ہو گئی۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے کے اضافے کے بعد 169روپے 8پیسے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169.80سے بڑھ کر 170روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں