اسلام آباد(پی این آئی) نیپرا اتھارٹی نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیز ون کی منظوری دے دی، فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا،لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا، 200 سے کم ماہانہ یونٹ والے صارفین کیلئے محفوظ کیٹیگری قائم کردی گئی، فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کے معاملات کی جانچ پڑتال اتھارٹی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت نیپرا اتھارٹی نے وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی ہے۔ فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا، 300 سے700 یونٹ کے سلیب کو اسی ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے، لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے۔اسی طرح 200 سے کم ماہانہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے محفوظ کیٹیگری قائم کی گئی ہے۔ وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول چارجزکی مد میں 97 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کوموصول ہو گئی ہے۔نیپرا کے الیکٹر ک کی درخواست پر29 ستمبرکوسماعت کریگا۔ منظوری کی صورت میں کراچی کی صارفین پر ایک ارب 70 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گابجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اگست کے مہینے کیلیے دی گئی۔اس سے قبل سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی 2روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ(سی پی پی ای)ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں