کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرمہنگاہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 169 روپے 3 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبریں آ رہی ہیں کیونکہ مندی کے رجحان نے کاروباری افراد کو پریشانی میں مبتلاکر دیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو
تو 100 انڈیکس 45 ہزار 597 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہوا اور انڈیکس 45 ہزار 939 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی یونہی جاری نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں گراوٹ آنا شروع ہو گئی ، اس وقت تک انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مارکیٹ 45 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں