ڈالر پھر بے قابو ہو گیا، روپے کو بری طرح پچھاڑ ڈالا

کراچی (پی این آئی) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان سامنے آیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 168.52 سے بڑھ کر 168.68 روپے پر بند ہوا ہے۔

 

دوسر ی جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 411پوائنٹس کی شدید مندی کے باعث 100انڈیکس 0.89فیصد کمی سے 45ہزار 597کی سطح پربند ہوا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی بلند سطح 46ہزار 31اور کم سطح 44ہزار 788رہی جبکہ 17.38ارب مالیت کے 58.34کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close