یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیا مہنگی کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیا مہنگی کر دی گئیں،صابن، ٹشو پیپر، ٹائلٹ کلینر سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ نہانے والے صابن کی قیمت 10روپے تک بڑھادی گئی۔ ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3روپے تک اضافہ ہوا۔ کچن ٹشو رول کی قیمت 4روپے تک بڑھادی گئی ۔ٹشو پیپر کی قیمت میں 13روپے تک اضافہ کردیا گیا ۔ 550ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7روپے تک اضافہ ہوا۔ 500ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت

12روپے بڑھا دی گئی۔ ایک لیٹر فنائل کی بوتل میں 6روپے مہنگی ہو گئی۔ 200گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10روپے تک کا اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے فوری اطلاق کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close