ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ سونا مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی ) کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 20پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13ہزار روپے ہوگئی ہے۔سند ھ میں صرافہ بازار جیولرز ایسو ی ایشن کے مطابق ملک بھر میں10گرام سونے کی قیمت میں 86روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت96ہزار880روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close