اسلام آباد (پی این آئی )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپر ا ) کی جانب سے ملک میں مہنگی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، پاور کنٹرول سنٹر اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کرلیاگیا۔
نیپر ا دستاویز میں پوچھا گیا ہے کہ جولائی میں فرنس آئل او ر ڈیزل سے 29ارب روپے سے زائد کی بجلی پیدا ہوئی ، سستے پیداواری پلانٹس کو بند کرکے مہنگی بجلی کیوں پید ا کی گی؟۔نیپر ا کا کہنا تھا کہ مہنگی ترین بجلی سے صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا،مہنگے پاور پلانٹس کو چلانے کی تفصیلی وجوہات بتائی جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں