ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، وفاقی وزیر اسد عمر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر اسد عمر سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا ، اسد عمر صحافی کے سوال کا جواب نہ دے سکے ۔ اسد عمر نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی ۔

صحافی نے پھر سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈالر کی قیمت کم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی ۔ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مطابق ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے ، ایکسچینج ریٹ فری فلوٹ ہونا چاہیے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.61 روپے کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر 167.50روپے پر آ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر 169 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close