اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ طلب اور رسد کی وجہ سے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا۔سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے دبائو اور افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے ڈالرکی قیمت بڑھی اور طلب اور رسد کی وجہ سے بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا۔سینیٹر
شیری رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کے ریٹ سے متعلق کچھ بتانے کو تیار نہیں ، وزارت خزانہ کو جواب دینا چاہیے کہ ڈالر 170کا کیوں ہوگیا ہے۔چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ جب شوکت ترین وزیر خزانہ بنے تھے تو ڈالر 153روپے کا تھا، جمعرات کو 170روپے تک پہنچ چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں