کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن سونا پھر مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی) کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں 10 گرام سونا 130 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی فرق آیا ہے۔ یہاں فی اونس سونا دو ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1789 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close