ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ، خام تیل بھی مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے دوران ڈالر مہنگا ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ہفتہ بھر میں ڈالر کی قیمت میں 1.13 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قدر 168.02 روپے ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 40 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا ہے ، خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 69.69 ڈالر فی بیر ل رہی ۔کاروباری ہفتے میں خام تیل کا کاروبار 2.38 ڈالر کے بینڈ میں ہواجبکہ خام تیل کی ہفتہ وار بلند ترین قدر 69.96 ڈالر فی بیرل اور کم ترین قدر 67.58 ڈالر فی بیرل رہی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close