لاہو(پی این آئی )مسلسل قیمتوں میں کمی کے بعد آج سونا مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 22 روپے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں