نیچے آتا ہوا ڈالر پھر پرواز کرنے لگا، قیمت کہاں جا پہنچی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایک بار پھر امریکی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق تفصیلات کے مطابق ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔اس سے پہلے 8 ستمبر کوڈالر کی

قیمت میں 38 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 167 روپے 25 پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت کم ہونے کی بجائے بڑھتی نظر آئی جس کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور ڈالر کی غیر قانونی اسمگلنگ بتائی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close