تاجروں کی بھوک ہڑتال رنگ لے آئی، مطالبات مان لیے گئے

کراچی (پی ا ین آئی) کراچی کے تاجروں کی بھوک ہڑتال رنگ لے آئی اور کورونا لاک ڈاؤن میں کاروبارکی بندش سے پریشان تاجروں کے لیے اچھی خبر، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز رات10بجے تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کیلیے خوشخبری سنادی، تاجروں کی بھوک ہڑتال اوراحتجاج رنگ لے آیا، کراچی اور حیدرآباد میں

مارکیٹیں رات 10بجےتک کھولنے کی اجازت مل گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ڈپٹی کنونیر کراچی تاجرایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ ناصرشاہ نے رات 10بجے تک کام کی اجازت دینے کا بتایا اور اس کا نوٹیفکیشن جمعے سےقبل جاری کرنے کا بتایا گیا۔شرجیل گوپلانی کے مطابق ناصرشاہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات10بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close