ایل پی جی ایسوسی ایشن کی ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کی اپیل

اسلام آباد (آن لائن)ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کی اپیل کردی۔ ملک بھر میں ایک پی جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ایک پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ردعمل ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غریب کا فیول تھا حکومت نے ایل پی جی غریب کی پہنچ سے دور کر دی ہے ملک میں ایل پی جی صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے وزیر

اعظم سے گزارش ہے کہ ایل پی جی کی درآمد پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں گزشتہ سال ایل پی جی کی قیمت 80روپے فی کلو تھی آج ایل پی جی کی قیمت 180روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے ہمارا ہمسایہ ملک ایل پی جی صارفین کو بین الاقوامی قیمت پر 60فیصد رعایت دیتا ہے پاکستانی ایل پی جی صارفین سے اربوں روپے ٹیکس وصول کیاجارہا ہے عرفان کھوکھرکا کہنا تھا کہ ایل پی جی کو غریب صارفین کی قوت خرید کے مطابق کیا جائے آئندہ ماہ کے آخر میں ملک بھر میں قدرتی گیس کا بہت بڑا شاٹ فال سامنا ہو گاحکومت سردیوں کے چار ماہ کے لیے سستی ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close