انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 100ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔ انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کیلئے ہے، فیصلہ فنانس ایکٹ2021 ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا۔انڈس موٹر نے کہا کہ سرمایہ کاری

اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ انڈس موٹر ہائبرڈ کاربنانیمیں100ملین ڈالرسرمایہ کاری کرے گی، الیکٹرک، ہائبرڈگاڑیوں سے سرمایہ کاری،روزگارکے نئے مواقع پیدا ہں گے ، یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانیکاباعث ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں