کراچی (آئی این پی )حکومت سندھ نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کا فائر اورکنزروینسی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی ٹیکس وصولی کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی مختلف
قسم کے 13 ٹیکس وصول کرتی ہے، کے ایم سی اس وقت فائر ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس سے سالانہ 21 کروڑ روپے وصول کرتی ہے۔تجویز میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کیایم سی کے یہ دو ٹیکسز 25 لاکھ صارفین سے وصول کرے گی، اگر وصولی کا یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو کے ایم سی کو سالانہ 9 ارب روپے ملیں گے۔تجویز کے مطابق اس طرح کے ایم سی مالی طور پر مضبوط ہو جائے گی اور بہتر طریقے سے ترقیاتی کام کرسکے گی، اگر کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں وصولی کا معاہدہ ہوجاتا ہے تو کے الیکٹرک بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکسز بھی آسانی سے ادا ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں