اسلام آباد(پی این آئی) بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے تنگ آئے پاکستانیوں کو وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی طرف سے ایک خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے مقامی سطح پر ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کی مدد سے بجلی کے بلوں میں 60فیصد تک کمی آ جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے واٹر پمپ، پنکھوں اور دیگر آلات کے چلنے میں بجلی کی بچت ہو گی اور نتیجتاً لوگوں کو بل کم آئے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ ”یہ ٹیکنالوجی بجلی سے چلنے والی اشیاءکی تیاری میں استعمال کی جائے گی بلکہ وفاقی حکومت اس ٹیکنالوجی کے حامل پنکھے، واٹر پمپ اور دیگر آلات تیار بھی کر چکی ہے۔ یہ آلات 40سے 60فیصد کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔ اس طریقے سے جو بجلی بچے گی اسے صنعتوں اور دیگر شعبوں میں بروئے کار لایا جا سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ”کم بجلی خرچ کرنے والے آلات کی تیاری کا پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا تھا۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں