انڈس موٹر نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو زبردست خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کےلئے ہے

، فیصلہ فنانس ایکٹ2021 ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا۔انڈس موٹر نے کہا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ انڈس موٹر ہائبرڈ کاربنانےمیں100ملین ڈالرسرمایہ کاری کرے گی، الیکٹرک، ہائبرڈگاڑیوں سے سرمایہ کاری،روزگارکے نئے مواقع پیدا ہں گے ، یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانےکاباعث ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close