انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی چھائی رہی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 167.63 روپے سے کم ہو کر 167.25 روپے پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج دن بھر تقریبا مندی نے ہی ڈیرے ڈالے رکھے، شیئر ز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46ہزار 729 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد معمولی بہتری ہوئی اور انڈیکس 46 ہزار 875 پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی اور بہتری یونہی جاری نہ رہ سکی ۔ انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کیا اور نفی میں جانے لگا، اب تک 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مارکیٹ 46 ہزار 396 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close