وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 ماہ میں جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 ماہ میں جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں، حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز جاری کیے۔فنڈز سے متعلق دستاویز کے مطابق حکومت نے پی ایس ڈی پی کی مد میں 392 ارب 68 کروڑ سے زائد جاری کردیے، وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 284 ارب 36کروڑ سے زائد فنڈ جاری ہوئے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بھی دو ماہ کے دوران 57 ارب2 کروڑ روپے سے زائد

رقم فنڈ کی مدد میں ملی۔دستاویز کے مطابق این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے لیے 18ارب 18کروڑ سے زائد رقم جاری ہوئی۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 33 ارب 17 کروڑ سے زائد جاری ہوئے۔کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 46ارب 7 کروڑ، وزارت آبی وسائل کے لیے 49ارب 85 کروڑ، وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 60 ارب 63 کروڑ اور وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5 ارب 37 کروڑ سے زائد کی رقم جاری ہوئی۔ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 13 ارب 45کروڑ سے زائد کے فنڈ دیے گئے۔اعلی تعلیمی کمیشن کے لیے13 ارب 87 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 22کروڑ اور وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے لیے 14 ارب 68 کروڑ سے

زائد جاری ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close