لاہور(پی این آئی )20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہو گیا۔۔ صوبائی دارالحکومت میں 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 40روپے مہنگا ہوگیا جبکہ گندم کی فی من قیمت2200روپے تک پہنچ گئی آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت40روپے کے اضافے کے بعد 1160سے 1200روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعدادو شمار جاری کئے تھے جن کے مطابق 20کلوآٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں