20کلو آٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ، غریب عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )20کلوآٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ، غریب عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی۔۔۔ ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے جن کے مطابق20کلوآٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوا

ہے۔لاہوراورلاڑکانہ میں آٹے کاتھیلا 40 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 رو پے تک اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق گوجرانوالہ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے تک بڑھی جبکہ ملتان میں آٹے کاتھیلا 60 روپے اور بنوں میں 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close