ڈالر مزید مہنگا، ایک سال کی بلند ترین سطح پر چلا گیا

کراچی(پی این آئی)ڈالر مزید مہنگا، ایک سال کی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔۔۔۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر 1 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 167روپے سے تجاوز

کر کےایک سال کی بلند سطح تک پہنچ گئے، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 168روپے سے تجاوز کرگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 33پیسے بڑھ کر 167روپے 23 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ کر 168روپے 10 پیسے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close