لاہور (پی این آئی ) پاکستان سوزوکی موٹرز کارپوریشن نے بارہ سال قبل متعارف کرائے جانیوالی ہیچ بیک سیڈان گاڑی سوزوکی سوئفٹ سیکنڈ جنریشن کی تیاری روک دی ہے جبکہ سوزوکی کلٹس کی بکنگ بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کلٹس کے موجودہ ماڈل کی کچھ ہفتوں سے بکنگ نہیں کی جارہی۔ ذرائع کا کہنا ہے چپ کی قلت کی
وجہ سے گاڑیوں کی تیاری روکی گئی ہے اور پہلے سے بک کئے گئےآرڈرزبھی تاخیر کا شکار ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سوزوکی بھارت اورایشیا میں بھی چپ شارٹیج کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری روک دی گئی ہے۔سوزوکی کو اپنی حریف کمپنیوں ٹویوٹا اور ہنڈا کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے, جنہوں نے حال ہی میں نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں