ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹر کر لی گئی، گاڑی پر ایکسائز کو کتنی رجسٹریشن فیس ادا کرنی پڑی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی )محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ ریجن سی لاہور نے ملکی تاریخ کی اب تک سب سے مہنگی گاڑی رجسٹر کر لی ہے ۔

No photo description available.

تفصیلات کے مطابق مرسیڈیز کی شاہکار گاڑی ” اے ایم جی G63 “ لاہور امپورٹ کی گئی جس کی قیمت 13 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ اس کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کو 53 لاکھ 81 ہزار 790 روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ یہ گاڑی ” فرسٹ حبیب موداربہ “ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے ۔ مرسیڈیز اے ایم جی G63 چار ہزار سی سی کے بائی ٹربو وی ایٹ انجن کے ساتھ لیس ہے جس میں صارف کی مرضی کے مطابق انٹر یئر بھی ڈیزائن کر کے فراہم کیا جاتاہے ۔اس گاڑی میں پانچ مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ یہ صفر سے 60 تک صرف 4.5 سکینڈ میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔گاڑی میں 9 سپیڈ ٹرانسمیشن دیا گیا ہے جو کہ اسے دیگر جیپس سے منفرد کرتاہے ۔ اس طاقتور انجن کے ساتھ آپ اس کسی قسم کے پہاڑی علاقے میں بلا خوف ڈرائیور کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں