سونے کی قیمتوں میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا؟ فی تولہ نئی قیمت جاری

کراچی(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1828 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000 روپے کم ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close