لاہور (پی این آئی) عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بجلی کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ.. وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت موسم کے لحاظ سے بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت صارفین کے لیے سیزنل انرجی پرائسنگ کی تجویزلا رہی ہے، اقدام سے آف پیک سیزن میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کےانڈسٹریل سپورٹ پیکج سےعوام کوریلیف ملا ہے، اس پیکج سے سرپلس کیپسٹی کو استعمال میں لانے میں مدد ملی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں