پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدکر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50 کروڑ ڈالر یعنی 83 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ حکومت نے مارکیٹ ویلیو سے 30 فیصد مہنگی ایل این جی خریدی لیکن نیب نے جمعے کو 5 سال پہلے قطر سے 13.3 فیصد کے معاہدے پر دو سابق سیکریٹری پیٹرولیم، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے سابق ایم ڈیز کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close