عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کیا تبدیلی آئی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1813 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 95165 روپے پر مستحکم رہی۔بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 5000روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close