اسلام آباد(پی این آئی) بڑی کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا نوکیا کے اسمارٹ فونز ماضی میں پاکستان میں کافی پسند کیے جاتے تھے تاہم کئی برس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی شکل میں واپسی کے بعد وہ مقبولیت پھر حاصل نہیں ہوسکی،اب پاکستان میں نوکیا فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور لگ بھگ تمام ماڈلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پاکستان میں نوکیا فونز کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام کی جانب سے نوکیا کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ویب سائٹ پر کیا گیا۔اب پاکستان میں دستیاب نوکیا کا سب سے مہنگا فون نوکیا 8.3 فائیو جی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کی بجائے 75 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا،نوکیا 8.1 کی قیمت 69 ہزار 900 روپے کی بجائے 46 ہزار 900 روپے ہوگی۔نوکیا 7.2 کی قیمت میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے اور اب یہ 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ نوکیا 7.1 33 ہزار 900 روپے کی بجائے 31 ہزار کا ہوگیا ہے۔نوکیا 7 پلس 36 ہزار 800 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 900 روپے، نوکیا 6.2 کی قیمت 29 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 28 ہزار 999 روپے اور نوکیا 5.4 کی قیمت 31 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 29 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح نوکیا 6.1 پلس کی قیمت 28 ہزار 800 سے کم ہوکر 26 ہزار روپے، نوکیا 5.3 کی قیمت 28 ہزار 999 روپے سے کم ہوکر 25 ہزار 899 روپے جبکہ نوکیا 3.4 کی قیمت 23 ہزار 750 روپے سے کم ہوکر 21 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔نوکیا جی 10 کی قیمت 4 فیصد کمی کے بعد 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 20 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے، نوکیا 5.1 پلس 22 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 19 ہزار 999 روپے اور نوکیا 2.4 کی قیمت 18 ہزار 900 روپے سے کم ہوکر 18 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں