پشاور(آئی این پی)پشاور بی آر ٹی کو پچھلے مالی سال کے دوران ایک ارب 88کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا،نجی ٹی وی کے مطابق بی آر ٹی کو دو سالوں میں مجموعی طور پر 4ارب 67کروڑ اور 33لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو 2ارب 79کروڑ روپے کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پچھلے مالی سال کے 10ماہ میں بی آر ٹی کو ایک ارب 92کروڑ روپے کے اخراجات کا سامنا ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 2ارب 96کروڑ روپے لگایا گیا ہے،بی آر ٹی کو مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں صرف 3کروڑ 99لاکھ روپے وصول ہوئے اور اسے ٹکٹوں کی فروخت سے 12کروڑ 16لاکھ 43ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے،دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے خسارے کی وجہ بسوں کے کم کرائے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرائے کم رکھے ہیں، کرائے بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں پلازوں کی تعمیر سے خسارے میں کمی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں