وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے،وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118روپے 30پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 3پیسے مقرر کی گئی ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84روپے 77پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86روپے 80پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات یکم ستمبر (آج)سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close