پیٹرول سستا لیکن ایل پی جی سیلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیٹرول سستا لیکن ایل پی جی سیلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا… حکومت نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔اضافے کے بعد 11اعشاریہ آٹھ کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قمیت دو ہزار 60 روپے ہوجائے گی۔نٹی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

close